امریکہ میں وہائٹ ہاؤس پہنچنے کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی سے امیدوار بننے کی دوڑ میں ہلیری کلنٹن کو آج جھٹکا لگا۔
انہیں ویومنگ صوبہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جہاں برنی سینڈرز نے
جیت حاصل کی۔
ڈیموکریٹ کی طرف سے نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز کی یہ ساتویں جیت ہے لیکن ہلیری کو اب بھی مجموعی طور پر زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہے اور سینڈرز پر ان کی برتری بہت واضح ہے